betterlife - My diarygame - | I spent the day school duty and other activities

in Urdu Community3 days ago

IMG_20211216_163752.jpg

betterlife - My diarygame - | I spent the day school duty and other activities

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔

صبح کا وقت

میرے پیارے دوستو اسلام علیکم الحمدللہ میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں اور مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

آج میری تقریباً چھے بجے کے قریب آنکھ کھلی اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا نماز ادا کرنے کے بعد میں نے تھوڑی سی قرآن پاک کی تلاوت کی پھر واپس اپنے گھر آ گیا۔گھر آنے کے بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا تھوڑی ہی دیر میں بعد نہا لیا۔آج سردی بھی بہت زیادہ تھی اور دھند بھی بہت زیادہ تھی۔ اس لیے میں نہانے کے بعد ناشتہ کرنے کے لیے اپنی امی کے پاس کچن میں چلا گیا۔کیونکہ صبح کے وقت سردی بہت زیادہ ہوتی ہے اور کچن باقی کمروں کی نسبت گرم ہوتا ہے۔سردی کے موسم میں آ گ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے کچن میں سردی کم ہوتی ہے۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں نے ناشتہ کر لیا۔ آج میں نے ناشتہ انڈا اور پراٹھا کے ساتھ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد میں سکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔
تقریبا پندرہ منٹ بعد میں تیار ہو کر بچوں کو سکول لے جانے کے لئے گھر سے نکل پڑا تھوڑی ہی دیر بعد میں ان بچوں کے گھر پہنچ گیا جن کو میں سب سے پہلے اٹھاتا ہوں۔جب میں وہاں پہنچا تو بچے دوڑ کر آئے۔میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور دوسرے بچوں کے لیے روانہ ہو گیا۔پہلے بچوں کو اٹھانے کے پندرہ منٹ بعد میں نے سب بچوں کو اکٹھا کر لیا اور پھر سکول کی طرف روانہ ہو گیا۔ تقریبا پندرہ منٹ بعد میں سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا وہاں میں نے بچوں کو اتارا اور پھر واپس اپنے گھر آ گیا۔گھر آ کر میں دھوپ پر بیٹھ کر آرام کرنے لگ گیا۔

دوپہر کا وقت

تقریبا گیارہ بجے کے قریب بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا کیونکہ آج جمعہ شریف تھا اور چھٹی جلدی ہونا تھی۔جب سکول کے گیٹ پر پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی پھر میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور واپس روانہ ہوا چھٹی کے تقریبا پچاس منٹ بعد میں سب بچوں کو اپنے اپنے گھر چھوڑ کر واپس آ گیا۔
جب گھر پہنچا تو دوپہر کا کھانا تیار تھا پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔وہاں جا کر پہلے امام صاحب کی تقریر سنی اور اس کے بعد امام صاحب کا خطبہ سنا اور اس کے بعد جمعہ کی نماز باجماعت ادا کی۔

شام کا وقت

شام تین بجےکےقریب چائے تیار ہو گئی پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر چائے پی۔چائےپینے کے فورا بعد میرے ایک دوست کی کال آگئی۔اس نے کہ اوبلے ختم ہیں آپ مہربانی کرکے لے آئیں۔تو میں نے کہا ٹھیک ہے میں ابھی لینے جاتا ہوں۔تھوڑی دیر بعد میں اوبلے گھر سے نکل پڑا تقریباً چالیس منٹ بعد اس جگہ پہنچ گیا جہاں سے اوبلے اٹھانے تھے۔اور جاتے ہوئے راستے پر فوٹوگرافی بھی کی۔میرے وہاں پہنچنے کے فورا بعد ہم نے ملکر اوبلے لوڈ کئے۔لوڈنگ کے فورا بعد میں وہاں سے روانہ ہوا۔جب میں روانہ ہوا تو تقریبا شام ہونے والی تھی۔مغرب کی نماز ادا کرنے کے لیے راستے میں ایک مسجد کے قریب رکا اور مسجد میں نماز ادا کی۔نماز ادا کرنے کے بعد میں وہاں سے روانہ ہوا۔تھوڑی دیر بعد میں اپنے دوست کے گھر پہنچ گیا۔وہاں پہنچ کر ہم دونوں نے مل کر اپنے لوڈر کو خالی کیا اور پھر میں نے اپنے دوست سے اجازت لی تو اس نے مجھے اپنا کرایہ بھی دیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔کرایہ لینے کے بعد میں واپس گھر آ گیا۔گھر آ کر میں نے شام کا کھانا کھایا اور پھر پوسٹ لکھنے لگ گیا۔
اور میرا آ ج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا یہ تھی میری آج کی ڈائری مںجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔

اللہ نگہبان

IMG_20211217_075926.jpg

IMG_20211217_143611.jpg

IMG_20211217_120000.jpg

IMG_20211217_120023.jpg

IMG_20211217_171216.jpg

IMG_20211217_153346.jpg

IMG_20211217_153339.jpg

IMG_20211217_153817.jpg

IMG_20211217_161441.jpg

IMG_20211217_161450.jpg

IMG_20211217_165631.jpg

Sort:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.