The diarygame Urdu community @tahirkhan1122

in Urdu Community3 hours ago

The diarygame Urdu community @tahirkhan1122

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم

میرے سٹیمٹ کے دوستوں آپ سب لوگوں کی خیریت معلوم کرنا چاہتا ہوں مجھے امید ھے آپ تمام لوگ اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔

IMG_20211024_182652.jpg

دوستوں آج اتوار کا دن ہے۔معمول کے مطابق میں صبح سویرے 5:30 بجے اٹھا ھوں سب سے پہلے میں نے وضو کیا اور اپنی مسجد میں فجر کی نماز پڑھنے چلا گیا۔نماز پڑھنے کے بعد میں گھر واپس آیا اور گرما گرم چائے کا ایک کپ پیا پھر میں چیل قدمی کرنے کے لیے باہر چلا گیا آدھا گھنٹہ صرف چیل قدمی کی۔اس کے بعد میں گھر واپس آیا اپنے پرندوں کی دیکھ بھال کی ان کا دانہ پانی تبدیل کیا۔
ناشتہ تیار ھو گیا میں نے نہا کر ناشتہ کیا آج بچوں کی بھی چھٹی تھی انہوں نے بھی میرے ساتھ ناشتہ کیا۔ناشتے میں آج دہی پراٹھا تھا ناشتے میں بہت مزہ آیا ھے۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں پڑوس میں چلا گیا وہاں پر ایک فوتگی ھو گئی تھی نماز جنازہ پڑھا اور گھر واپس آہ گیا۔
گھر آہ کر میں نے تیاری شروع کر دی آج ایک دوست کی شادی تھی میں ادھر جانا تھا۔
میں تیار ہوکر دلیوالی دوست کے گھر گیا وہاں سے ہم نے مل کر کمرمثانی شادی پر جانا تھا ہم پانچ دوست اکھٹے ھوئے اور کار پر ہم لوگ کمر مشانی کے لیے روانہ ہوگئے کمر مشانی یہاں سے 70 کلومیٹر دور تھا 40 منٹ ہم کمر مشانی پہنچ گئے۔

IMG_20211024_182728.jpg

IMG_20211024_182619.jpg

وہاں پر جب ہم پہنچے تو دوستوں نے استقبال کیا بہت سارے پرانے دوست بھی آئے ھوئے ان کے ساتھ خوب گپ شپ ہوئی۔پھر کھانے کا وقت ھو گیا سب دوستوں نے مل کر کھانا کھایا۔کھانے میں گوشت،بریانی اور پالک گوشت شامل تھا کھانا بہت مزے کا بنا ھوا تھا خوب مزے سے کھایا۔کھانے کے دولہا سے کافی گپ شپ ہوئی بہت خوش دکھائی دے رہا تھا۔پھر ہم نے وہاں سے اجازت لی اور واپسی کی تیاری کی وہاں سے نکل پڑے راستے پر چیچالی پل کے قریب چائے پی جس نے سارے درد چن لیے اتنی مزے کی بنی ھوئی تھی۔پھر وہاں سے چلے اور آدھے گھنٹے میں واپس آہ گئے جب میں گھر پہنچا تو مغرب کی اذان ھو رہی تھی نماز پڑی اور گھر آیا تھوڑا آرام کیا اور آج کی ڈائری لکھنے بیٹھ گیا سوچا آج کی ڈائری اور فوٹوگرافی آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کر دوں۔آخر پر دعا کہ آپ لوگ جہاں بھی رہیں خوش رہیں اللہ پاک سب کی مشکلات کو دور فرمائے۔

     امین

IMG20211024122924.jpg

IMG_20211024_182459.jpg

IMG20211024122916.jpg

IMG_20211024_182728.jpg

IMG_20211024_182338.jpg

IMG_20211024_182304.jpg

IMG_20211024_181555.jpg

IMG20211024123459.jpg

IMG_20211024_182527.jpg

Sort:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.