betterlife-My dairy game DUTY RESCUE 1122

in Urdu Communityyesterday

betterlife-My dairy game DUTY RESCUE 1122

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم


کے بعد عرض ھے کہ بالکل خیریت سے ہوں اور آپ لوگوں کی خیریت معلوم کرنا چاہتا ہوں۔مجھے امید ہے آپ تمام لوگ اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔

IMG20211028171145.jpg

صبح کا وقت

میرے دوستو معمول کے مطابق صبح سویرے اٹھا ھوں سب سے پہلے میں نے وضو کیا اور فجر کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا اللہ کے حکم سے فجر کی نماز باجماعت ادا کی اس کے بعد گھر واپس آہ گیا۔

ورزش کا وقت

گھر سے میں نے ٹریک سوٹ پہنا اور باہر چلا گیا گھر سے تھوڑے فاصلے پر واقع ایک کچہ ٹریک بنا ھوا ھے جس کی لمبائی تقریباً 2 کلومیٹر بنتی ھے۔اس کچے راستے پر ہم تمام کزن ورزش کرنے کے لیے جاتے ہیں۔میں تقریباً ایک کلومیٹر دوڑ لگائی پھر ایک کلومیٹر تیز چیل قدمی کی۔اس کے بعد پیٹ کم کرنے کی ، کمر کی،مثل کی، پٹھوں کی یہ تمام میں ورزش کی تقریباً 40 منٹ میں نے ورزش کی اس کے بعد میں گھر واپس آہ گیا۔

ناشتے کا وقت

جب میں ورزش کر کے گھر آیا تو تھوڑا آرام کیا اس کے بعد میں نہانے چلا گیا جب نہا کے آیا تو ناشتہ بن رہا تھا اور بچے بھی اٹھ گئے تھے بچے بھی فریش ھوئے اور وہ بھی میرے ساتھ ناشتے والی میز پر آہ کے بیٹھ گئے ناشتے میں پالک کا پراٹھا بنا ھوا تھا جو کہ بہت مزے دار بنا تھا بچوں نے بھی بڑے شوق سے ناشتہ کیا۔پھر میرا بیٹا سکول جانے کے لیے تیار ھونے لگا کچھ دیر بعد سکول والی گاڑی آہ گئی اور ارسلان سکول چلا گیا۔

ڈیوٹی کا وقت

دوستو جب میں نے ناشتہ کر لیا تو میں نے بھی یونیفارم تبدیل کیا اور ڈیوٹی پر جانے کے لیے تیار ھو گیا جب تیار ھوا تو اپنی موٹر سائیکل نکالی اور گھر سے آفس کی طرف نکل پڑا 20 منٹ بعد میں آفس پہنچ گیا اپنی حاضری لگائی اور اپنی گاڑی کو چیک کیا۔اس کے میں نے گاڑی کا کچھ کام کروانا تھا وہ ایک مستری سے کام کروایا اس کے گاڑی کی وہیل الائنمنٹ کروائی پھر گاڑی میں فیول فل کروایا اس کے بعد میں آفس آہ گیا۔دوستو ایک بجے ہم پپلاں کےلئے نکل پڑے کیونکہ آج پپلاں ہمارے ہیڈ آفس سے سینئر افسران نے آنا تھا 3 بجے وہ سب پہنچ گئے سب سے پہلے انہوں نے پانی پیا اور اس کے بعد چائے پی۔کچھ دیر بعد آفس کی چیکنگ شروع ھو گئی اس کے بعد گاڑیوں کی انسپکشن ھوئی ہماری تمام ایمبولینس ہر لحاظ سے فٹ قرار پائی گئی۔ اس کے بعد 5 بجے کھانا تیار ھو گیا تمام افسران نے کھانا نوش فرمایا اور ساتھ چائے بھی پیش کی گئی۔

IMG20210926165020.jpg

دوپہر کا وقت

میرے دوستو دوپہر کے وقت میں باہر آیا اپنی گاڑی کی مکمل سروس کروائی ٹرک اڈا سے اتنے میں میرا دوست بھی آہ گیا ہم ھوٹل میں چائے پینے چلے گئے جب فری ھوئے تو بازار کی طرف چلے گئے وہاں پر کچھ سامان لینا تھا وہ لیا اور واپس آفس آہ گئے اتنے میں ظہر کی اذان ھو رہی تھی میں نے وضو کیا اور مسجد میں نماز ادا کی۔پھر ٹریننگ کا دوسرا سیشن شروع ھونے لگا پھر ان کو وہی مشق بار بار کروائی گئی کیونکہ ایک دن بعد آل پنجاب کا لاہور میں مقابلہ شروع ھو رہا ھے ہماری پوری کوشش ھے کہ اس بار پنجاب لیول کا مقابلہ اپنے نام کر کے اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔دوستو پھر چھٹی کا ٹائم ھو گیا تھا میں نے اپنی ڈیوٹی آف کی گھر کی طرف نکل پڑا واپسی پر تری خیل اڈے سے دودھ اور بچوں کے لیے کیک لیے اور گھر آہ گیا۔بچے کیک دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور مجھے بہت سارا پیار کرتے رہے اور بعد میں نے اپنا یونیفارم تبدیل کیا۔

IMG_20211015_174925.jpg

شام کا وقت

دوستو میں نے کچھ وقت آرام کیا اس کے بعد مغرب کی اذان ھونے لگی میں نے وضو کیا اور مغرب کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا اور نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر آہ گیا۔کھانا بنا ھوا تھا ہم سب نے مل کر کھانا کھایا بچوں کو بھی کھلایا اور اس کے بعد میں نے اپنے بیٹے کو ھوم ورک مکمل کروایا۔پھر میں آج کی ڈائری لکھنے بیٹھ گیا ابھی مکمل کی ھے اور آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کرنے لگا ھوں مجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو میری ڈائری اور فوٹوگرافی بہت پسند آئے گی۔اپ تمام دوستوں کے لئے بہت ساری دعا آپ تمام دوست ہمیشہ سلامت رہیں۔

امین

تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ

IMG_20211010_184659.jpg

IMG_20211008_151754.jpg

IMG_20210926_211709.jpg

IMG20210920144934.jpg

Sort:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.