beterlife my diarygame today my beautiful

beterlife my diarygame today my beautiful

صبح دن کا آغاز

الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ وعلیٰ آلک واصحابک یا
حبیب اللہ ۔تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں اور وہی بہتر رزق دینے والا ہے۔
السلام علیکم دوستو کیا حال ہے امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ لوگ سب خیریت سے ہوں اور ہنسے مسکراتے رہیں۔ دوستو اج 20 دسمبر ہے اور آج سوموار کا دن ہے۔ آج میں صبح ساڑھے سات بجے جاگا اور پھر شدید قسم کی سردی تھی ۔میں واک کرنے کے لئے چلا گیا . سردی بہت زیادہ تھی۔ اسی وجہ سے میں نے زیادہ واک نہیں کی۔ واک کرنے کے بعد گھر واپس آ گیا ۔

سکول کی تیاری

گھر آکر میں سکول کی تیاری کرنے لگا۔ سب سے پہلے میں نے نہانا شروع کیا۔نہانے کےبعد میں نے کپڑے تبدیل کیے اور میں کچن میں چلا گیا ۔کچن میں جا کر میں نے ناشتہ کیا اور چائے پی۔ اس کے بعد میں سکول جانے کے لیے تیار ہو گیا ۔میں نے اپنا موٹر بائیک نکالا اور میں سکول چلا گیا۔ اسکول پہنچ کر میں نے اپنی حاضری لگائی اور میں کلاس میں چلا گیا ۔اسی طرح میں نے سکول میں اپنا مصروف دن گزارا اور گھر واپس آ گیا۔

IMG_20211126_163629.jpg

IMG_20211220_155533.jpg

IMG_20211220_155525.jpg

شام کا وقت

جیسے ہی میں سکول سے واپس آیا ۔میں نے تھوڑی دیر کے لئے آرام کیا اور مجھے ایک دوست سے ملنا تھا۔ اپنے دوست کو ملنے کے لئے چلا گیا۔ وہاں پہنچ کر میں نے دوست کے ساتھ ملاقات کی۔سب سے پہلے دوست نے مجھے چائے پلائی۔ چائے پینے کے ساتھ ساتھ ہم نے گپ شپ بھی لگائی۔ میں کافی دیر وہاں پر بیٹھا رہا۔ اتنے میں شام کے وقت سردی بھی بڑھ چکی تھی اور میں گھر کو واپس روانہ ہو گیا ۔اس کے بعد گھر آکر میں نے چائے پی اور ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا ۔امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ خوش رہیں اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ۔

IMG_20211220_160657.jpg

IMG_20211220_160653.jpg

Sort:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.