Betterlife @mohsinkhan5 The diary Game

in Urdu Community3 days ago

Betterlife @mohsinkhan5 The diary Game

B612_20210323_193159_053.jpg
السلام علیکم دوستو کیا حال چال ہے امید ہے سب خیروعافیت سے ہوں گے اور اپنے زندگی کو بہتر طریقے سے جی رہے ہوں گےدوستو آج میری ڈائری کچھ اس طرح سے ہے کہ حسب معمول میں روزمرہ کی طرح نو بجے اٹھا اور اٹھ کے نہیا اور نہانے کے بعد ناشتہ کیا اور تھوڑا سا فریش ہونے کے لیے کھلے ماحول میں چلا گیا تقریباً گھنٹہ وہاں گزارنے کے بعد گھر واپس آیا اور کچھ دیر کے لئے آرام کیا آج کا دن میرا اتنا مصروف نہیں تھا اس لئے تھوڑا سا آرام کرنے کے بعد میں نے ٹائم گزارنے کے لئے کمپیوٹر پر تھوڑی دیر گیم کھیلی جس طرح میری پہلی پوسٹس سے آپ سب بھائیوں کو پتہ ہے کہ میرا بڑا بھائی کچھ کام کے سلسلے سے اٹک گیا ہوا تھا اتنے میں اس کا فون آیا کہ میں بس اسٹیشن پر پہنچنے والا ہوں تقریبا آدھا گھنٹہ میں نے گھر بیٹھ کر انتظار کیا اور اتنے میں موٹر سائیکل پر بس اسٹیشن کی طرف چلا گیاجیسے ہی میں بس اسٹیشن پر پہنچا تو وہاں پہلے ہی میرا بھائی گاڑی سے اتر کر سٹیشن پر کھڑا تھا اپنے بھائی کو ساتھ لے کر میں گھر واپس آ گیا پھر تقریبا میں نے اپنا بہت سارا وقت اپنے کزنوں کے ساتھ گزارا اور دوستویہ حقیقت ہے کہ میں اپنی ہر ڈائری میں یہ جو تذکرہ کرتا ہوں کہ میں نے اپنے دن کا بہت سارا وقت اپنے کزنوں کے ساتھ گزارا کیوں کہ ہم پہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم سب کزنوں والوں کا آپس میں اتفاق بہت زیادہ ہے اسی لیے میں ہر ڈائری میں یہ جو تذکرہ کرتا ہوں یہ سچ ہے بعد ازاں دن ڈھلنے لگا اور رات ہونے لگی میں نے شام کا کھانا کھایا اور کچھ دیر ٹیلی ویژن دیکھا دوستو یہ تھی میری آج کی مصروفیات اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو--اللہ حافظ

IMG_20210411_161816.jpg

IMG_20210411_161808.jpg

IMG_20210411_161806.jpg

IMG_20210409_104803.jpg

IMG_20210409_104750.jpg

Sort:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.